امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا: مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، 12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر اعتراض نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، 12 لاکھ پر اِنکم چھوٹ برقرار رہے گی، غریب عوام کو ریلیف ملے گا اور امیروں پر ٹیکس لگے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ٹیکس بڑھانے پر ناراض ہوجاتے ہیں، شہباز شریف بار بار ٹیکس کم کرنے پر زور دے رہے ہیں،وزیر اعظم سے کہتا ہوں کہ ٹیکس نہ بڑھاؤں تو آمدن کیسے بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اندازہ ہے کہ پاکستان 80 ٹن سونا سمگل ہوتا ہے، صرف 15 کلو سونا قانونی امپورٹ ہوتا ہے، سونے کی درآمد پر ڈیوٹی کم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں