عدنان صدیقی کا بھارتی فنکاروں کی آمد کی وجہ سے امریکا میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت سے انکار

اداکار عدنان صدیقی نے امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں بھارتی فنکاروں کی آمد کا سن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔
امریکا کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن(اے پی پی این اے) نے امریکی ریاست نیو جرسی میں 13 تا 17 جولائی ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں شرکت کے لیے کئی پاکستانی اداکاروں سمیت بھارت کے فنکاروں کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

تاہم عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اس تقریب میں شرکت کرنے سے معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں