گوردوارے پر حملہ: افغانستان میں مقیم سکھ مستقبل سے مایوس ہوگئے

کابل میں گوردوارے پر بم دھماکے کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والے سکھوں نے اپنے مستقبل سے مایوس ہوکر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
کابل دھماکے میں زخمی ہونے والے رگبیر سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمارا یہاں کوئی مستقبل نہیں ہے اور ہم نے اپنی تمام امیدیں کھودی ہیں

رگبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمیں ہر جگہ ہمیں خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں اس سے قبل بھی سکھ کمیونٹی کو نشانہ بنایا جاچکا ہے، مارچ 2020 میں ایک مسلح شخص نے مختلف مندروں پر حملہ کرکے 25 لوگوں کو قتل کیا تھا۔
2018 میں جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دونوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں