اپنی رہائش گاہوں پر اینٹی کرپشن کے چھاپوں پر عثمان بزدار کا ردعمل سامنے آگیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنی رہائش گاہوں پر اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپوں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےکہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، ہمارےگھروں پر پولیس بھیج کر ڈرایا نہیں جاسکتا، عبوری ضمانت کے باوجود پولیس کی نفری بھیجی گئی۔

عثمان بزدار کا کہناہے کہ اللہ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے، پولیس اور انتظامیہ جعلی وزیراعلیٰ کی کٹھ پتلی بن گئی ہے، میں نے اپنے دور حکومت میں کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی، ہم بیماری کا بہانہ کریں گے نہ ملک سے فرار ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی رہائش گاہوں پر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپے مارے۔
اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے عثمان بزدار کی تونسہ اورڈی جی خان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار موجود نہ تھے جب کہ بزدار ہاؤ س پرچھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، عثمان بزدار نےلاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں