بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے سے زائد فی یونٹ بڑھانے کی منظوری

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے ایک اور شرط پوری کردی، بحلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی مرحلہ وار منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کی سمری پر منظوری دی، وفاقی کابینہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سمری ٹیک اپ نہیں ہو سکی تھی، بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ پہلا اضافہ 3 روپے 50 پیسےکا ہے، یکم جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی، اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی، اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا، نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں