میری خواہش پر شاہد آفریدی کی بیٹی کیساتھ منگنی ہوئی: شاہین شاہ آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انسہ آفریدی کے ساتھ منگنی میری خواہش پر ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق بھی خصوصی گفتگو کی۔

میزبان کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی میری ہی خواہش تھی۔ اپنی ہونے والی اہلیہ سے مل چکا ہوں اور آگے بھی ملتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا ابھی کرکٹ پر فوکس ہے، صحیح وقت آنے پر شادی کروں گا، کیونکہ ابھی میری منگیتر پڑھ رہی ہے۔

دورانِ انٹرویو سوال پر فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے میری منگیتر بھی میرے مداحوں اور شائقین سے تنگ ہوتی ہوں گی لیکن میں لڑکیوں کو زیادہ لفٹ نہیں کرواتا۔ میرا جو دل ہے وہ مجھے مل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں