شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں