قرض پروگرام بحال، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

عالمی مالیت فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام بحال ہوگیا، معاہدے کے تحت ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے، بحالی پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضا مند ہو گیا۔
عالمی مالیت فنڈ کے مطابق توسیعی پروگرام کے تحت 4 ارب 20 کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے، آئندہ سال جون تک یہ رقم 7 ارب ڈالر کردی جائے گی۔
سابق حکومت وعدوں کی پاسداری نہ کر سکی جس کی وجہ سے آئی ایم ایف نے رقم روک لی تھی، عمران حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کا معاہدہ کیا تھا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،پاکستان کو جلد ایک ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مدد کرنے پر وزیراعظم، وزراء اور فنانس ڈویژن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں