گال ٹیسٹ: دوسری اننگز میں سری لنکا کی 7 وکٹیں گر گئیں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
دوسری اننگز میں سری لنکا نے کھانے کے وقفے کے بعد اب تک 7 وکٹیں گنوادی ہیں۔
پاکستان کی طرف سے محمد نوازاور یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے سری لنکا نے بیٹرز کو باآسانی کھیلنے نہیں دیا، یاسراور نواز نے اب تک 3، 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس وقت کریز پر دنیش چندی مل اور رمیش مینڈس موجود ہیں۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں