ویڈیو: آصفہ بھٹو کی ریڑھی سے فروٹ کی خریداری

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ریڑھی سے پھل خریدنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حیدرآباد میں آصفہ بھٹو کی قیادت میں شورو ہاؤس سے ریلی نکالی گئی جو مختلف مقامات سے ہوتے ہوئےچانڈیا گوٹھ قاسم آباد پہنچی، اس موقع پر کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، اسی دوران آصفہ نے گاڑی سے اتر کر ریڑھی سے پھل بھی خریدے اور کارکنوں میں تقسیم کیے۔

ٹوئٹر پر پی پی سمیت مختلف اکاؤنٹس سے آصفہ بھٹو کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہے جس میں انہیں گاڑی سے اتر کر ریڑھی سے پھل خریدتے دیکھا گیا۔

پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری اس ویڈیو پر ٹوئٹ کی گئی جس میں لکھا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری نے جیالوں کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی۔

اس موقع پر آصفہ نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے عوام سے بلاول کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ اب ہر جگہ تیر چلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں