پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کو دھچکا

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا کو دھچکا لگا ہے، اسپنر مہیش تھیکشنا انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کے شہر گال میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے سری لنکا کی ٹیم کو دھچکا لگا ہے اور مہیش تھیکشنا دائیں ہاتھ کی انگلی کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مہیش تھیکشنا نے اب تک سری لنکا کیلئے دو ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی جگہ 22 سالہ آف بریک بولر لکشیتھا ماناسنگھے کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

ماناسنگھے نے ابھی تک سری لنکا کیلئے ڈیبیو نہیں کیا ہے لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا شاندار ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 17 میچوں میں 73 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 582 رنز بھی بنائے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں