حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

عبوری وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز،گورنرپنجاب اور ڈپٹی اسپیکرکےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےرہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے ذریعے درخواست دائر کی۔
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا،ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کرتوہین عدالت کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ حمزہ شہبازنے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا،سپریم کورٹ حمزہ شہباز،گورنرپنجاب،ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کارروائی کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: حکومتی اتحاد کا پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ بنانے پر حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹیشن میں فل کورٹ بنانے اور سپریم کورٹ بار سمیت متعلقہ درخواستوں کی ساتھ سماعت کی استدعا کی جائےگی۔
مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) قیادت سپریم کورٹ جائے گی جب کہ ایم کیوایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی بھی درخواست گزار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں