‘عدلیہ کے ہاتھوں تکبر کی موت’، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اداکاروں کا ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر شوبز کی معروف شخصیات نے بھی رد عمل کا اظہار کیا۔

شگفتہ اعجاز
سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں پاکستان کا جھنڈا تھا، ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا ‘پاکستان زندہ باد’۔

بلال قریشی
اداکار بلال قریشی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا اور کہا ‘آج اس فیصلے نے ثابت کردیا کہ امید اب بھی باقی ہے’۔

منال خان
اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پوسٹ شیئر کی اور فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران عباس
اداکار عمران عباس نے اپنی تصویر اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ ہی مبارکباد پیش کی۔
اس کے علاوہ عمران عباس نے لکھا کہ پوری قوم کو اس فیصلے پر مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔

احسن محسن اکرام

اداکار احسن محسن اکرام نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنز کیا، انہوں نے کہا ‘ایک زرداری سب سے بڑی بیماری’۔

ساتھ ہی احسن نے عمران خان کو مینشن کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

خلیل الرحمٰن قمر

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ‘عدلیہ کے ہاتھوں تکبر کی موت’۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ‘پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت، مزاری کی رولنگ سے ڈپٹی اسپیکر شپ کے مزار تک کی کہانی ہے’

ثمینہ پیرزادہ
سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ‘پاکستان کا بھی حق ہے کہ وہ دنیا کے ساتھ چلے اور ہر پاکستانی تعلیم یافتہ اور خوشحال ہو اور یہ تب ہی ہوسکتا ہے جب ہم خود اپنی تقدیر کو بدلنے کے لیے تدبیر کرنا شروع کردیں’۔

اداکارہ نے کہا ‘ ہر انسان کو کام کرنا پڑے گا تب ہی پاکستان بدلےگا۔ یہ پہلی جیت ہے جو ہم سب نے مل کر حاصل کی ہے۔ڈٹے رہو ۔ مبارک’۔
اس کے علاوہ ثمینہ پیرزادہ نے ملک میں فوری انتخابات کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ‘ذرا سوچیے اگر پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک سارے ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے اور دوسروں کو بھی کام کرنے دیتے تو آج پاکستان کہاں ہوتا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں