موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہیے، چوہدری شجاعت

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو ہو رہا ہے اسکی سیاسی وجوہات ہیں لیکن موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا کہ ملکی معیشت بری طریقے سے متاثر ہوئی۔ ملک میں جو ہو رہا ہے سب لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اسکی سیاسی وجوہات ہیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاسی وجوہات ضرور ہونگی مگرغریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں۔ غریب آدمی کو غرض نہیں کہ یہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں۔ عام آدمی اس وقت مہنگائی سے پریشان ہے۔ سیاسی جماعتیں اختلافات نہیں بھلانا چاہتیں نہ بھلائیں لیکن مل بیٹھ کر غریب عوام کی پریشانی کا حل نکالیں۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ تمام اختیار رکھنے والے لوگ معیشت کے حل کیلئے سوچ بچار اور عملی غور کریں۔ موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہیے۔ ملک کے معاملات بغیر رکاوٹ چلیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں