حمزہ نے ٹوئٹر بائیو پر ’ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ‘ لکھ دیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنی ٹوئٹر بائیو تبدیل کردی۔
مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے اپنی بائیو میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا اضافہ کردیا۔
حمزہ شہباز کی حالیہ ٹوئٹر بائیو میں اب مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مینشن ہے۔

سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں