کراچی والوں کو بجلی کا جھٹکا، قیمت میں بڑا اضافہ

نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی کرنے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ہوئی۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار بڑھائی گئی ہے، فرنس آئل اور آر ایل این جی سے پیداوار بڑھانے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم یہاں انصاف کرنے بیٹھے ہیں، آپ پروجیکٹ کاسٹ پر اتھارٹی کے ساتھ بیٹھیں، لوئر گیس پریشر کے باعث 3 پلانٹس سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہوئی، گیس پریشر میں کمی کے باعث 645 ملین کا اثر پڑا۔

کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ گیس کا فلو دستیاب نہیں ہے، سوئی سدرن کے ساتھ بات کی ہے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہماری ٹیم کراچی جائے تو آپ کے تمام پلانٹس چلنے شروع ہو جاتے ہیں، بن قاسم پاور پلانٹ کو اصولی طور پر 2019 میں بند ہو جانا چاہیے تھا۔
نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے 11 روپے 39 پیسے کی درخواست دی گئی، کے الیکٹرک کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال پر 11 روپے 37 پیسے بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں