آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ آصف زرداری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، ان کو ہلکی علامات ہیں علاج جاری ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔
دوسری جانب سابق صدر کی بیٹی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ “آصف زرداری دبئی پہنچے تو ان کا پی سی آرٹیسٹ پازیٹو آیا لیکن علامات ہلکی ہیں ، وہ آرام کر رہے ہیں اور چار دن سے قرنطینہ میں ہیں، صحت یاب ہونے پر جلد واپس آئیں گے ،سب کی دعاؤں کا شکریہ”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں