گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات سُن کر ہوش اڑ گئے

گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔
اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک کاعہدہ خالی ہے تاہم سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر کی تنخواہ اورمراعات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے جب کہ تنخواہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کو مکمل فرنشڈ مکان دیا جاتا ہے۔ 2 گاڑیاں، 1200 لیٹر پٹرول، ڈرائیور، 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ بجلی، گیس، پانی، جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔ بچوں کی اسکول فیس کا 75 فیصدحصہ بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔
ساتھ ہی گورنر کو لینڈلائن، موبائل فون، انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں