نوازشریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پر پھٹ پڑے، اندرونی کہانی سامنے‌ آگئی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پرپھٹ پڑے اور شہباز شریف کو تمام اتحادیوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے‌ آگئی ، ذرائع نے کہا ہے کہ نوازشریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پرپھٹ پڑے۔
نوازشریف نے بتایا کہ مفتاح میرے پاس آئے اور بولا کہ ڈالر صرف 23 روپے مہنگا ہوگا، میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن بعد میں دیکھا کہ ڈالر 55 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

سابق وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا وزیرخزانہ کو23 اور55کے فرق کا پتہ نہیں ہے۔
نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ شہباز صاحب آپ منگل اور بدھ کو تمام اتحادیوں کااجلاس بلائیں اور اپنے وزیرخزانہ کو کہیں کہ سب اتحادیوں کو بریفنگ دے کر مطمئن کریں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ اب حکومت کرنی ہے تو ڈٹ جائیں اوربزدلی نہیں دکھانی ہے۔
اجلاس میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا قربانی دیں لیکن اب دوہرامعیار نظر آرہا ہے جبکہ مریم نواز نے کہا عمران خان کسی اور کا لاڈلہ ہوگا ، ہمارا نہیں ہے۔
رہنماپی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کے معاملے پر مختلف حلقوں میں تقسیم نظرآرہی ہے، ہم نےصرف عمران خان کےخلاف نہیں بلکہ سیاسی آزادی کے لیے پی ڈی ایم بنائی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے علاوہ پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے پر اتفاق ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں