پی ٹی آئی کو ووٹن کلب سے 12 لاکھ ڈالرمنتقل ہوئے، ای سی پی کی جنوری میں جاری رپورٹ میں انکشاف

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رواں سال جنوری میں جاری رپورٹ میں انکشاف کیا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹن کرکٹ کلب سے 12 لاکھ ڈالر منتقل کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے پیسے کے ذرائع نہیں بتائے،عارف نقوی نے ووٹن کرکٹ کلب کا مالک ہونا تسلیم کیا ہے اورکسی غلط کام کرنے کی تردید کی ہے۔

الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ایک بیان میں عارف نقوی نے کہا کہ انہوں نے کسی غیر پاکستانی شخص یا کمپنی یا کسی ممنوعہ ذریعے سے رقم حاصل نہیں کی لیکن فنانشل ٹائمز نے اپنے پاس موجود دستاویز کے حوالے سے ووٹن کرکٹ کے بینک اسٹیٹمنٹ کی الگ کہانی بیان کی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2013 میں نقوی نے تین حصوں میں تحریک انصاف کو 21 لاکھ 20 ہزار ڈالر منتقل کیے، ابراج گروپ کی طرف سے منتقل کی گئی سب سے بڑی رقم 13 لاکھ ڈالر تھی۔

کمپنی کی دستاویز کے مطابق یہ رقم ووٹن کرکٹ کو کے الیکٹرک سے منتقل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں