ڈی جی خان میں بھی سیلاب سے تباہی، 8 ہلاکتیں، سیکڑوں گھر اور فصلیں تباہ

ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے ضلع میں حالیہ سیلاب کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلابی ریلوں میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلابی ریلے سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبہ زیر آب آیا۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ ریلوں سے 21 رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں اور 500 جانور ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 972 افراد کو ریسکیو کیا گیا تھا اورسرکاری ریلیف کیمپوں میں 122 افراد موجود ہیں جب کہ بیشتر متاثرین واپس اپنےگھروں کو چلے گئے،گھر جانے والے افراد کو راشن اور خیمے فراہم کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں