کراچی میں آئندہ ماہ بھی غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی

موسمیاتی تجزیہ کار نے آئندہ ماہ بھی کراچی میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ مون سون سیزن میں جولائی کی طرح اگست میں بھی معمول سےزائد بارشوں کا امکان ہے۔
جواد میمن کے مطابق کراچی میں 12 سے 14 اگست کے دوران تیز بارشیں ہوسکتی ہیں اور اگست میں تین سےچار مضبوط سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں