وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ہے، ملزم شہریوں کو گاڑی کے کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ بھی جاری کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں