کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی والدین کے ہمراہ پوسٹ وائرل

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل لینے والے پاکستان کے ایتھیلیٹ ارشد ندیم نے وطن واپسی کے بعد والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

ارشد ندیم کو اس تصویر میں والدین کے ہمراہ پرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ س تصویر میں ان کے ہمراہ دو بچیاں بھی موجود ہیں۔
ارشد ندیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’دنیا کی سب سے بڑی خوشی وہ ہوتی ہے جب آپ کے والدین کی دعاؤں اور کئی گھریلو و معاشی قربانیوں کے بعد آپ کامیابی کے سفر پر گامزن ہوجائیں اور یہ سب دیکھ کے آپ کے والدین بے انتہا خوش اور پُر اطمینان ہوں‘۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں