عمران خان کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دینگے: پی ٹی آئی اجلاس میں فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کسی صورت گرفتاری نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام مستعفی ممبران قومی اسمبلی سمیت وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور مونس الٰہی بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویزالٰہی نے عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں شریک مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو اسلام آبادپولیس کی سکیورٹی کی ضرورت نہیں، ان کو پنجاب پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں