عمران خان کی عقبی دروازے سے بنی گالہ آمد، پرویز الٰہی سے ملاقات بھی کی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عقبی دروازے سے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچے جہاں انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے درمیان بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں مونس الٰہی بھی موجود تھے۔
پرویز الٰہی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الٰہی کے ہمراہ بنی گالہ سے روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں