فیول ٹیکس چھوڑ کر بجلی کے بل کی صرف اصل رقم جمع کروائی جائے: عدالت کا حکم

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے شہریوں کو بجلی کے بل میں سے فیول ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے باقی رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی منظوری دی، وفاقی حکومت کی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے اور کیس کے حتمی فیصلے تک فیول ایڈجسمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے بجلی کے بلوں کی باقی رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
ہائی کورٹ نے 14 ستمبر کو اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں