وزیر اعظم کی قطر سے سیلاب متاثرین کے ریلیف اقدامات کی نگرانی جاری

وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کی قطر سے سیلاب متاثرین کے ریلیف اقدامات کی نگرانی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات کی نگرانی جاری ہے، وزیر اعظم نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، متعلقہ وزارتوں اور دیگر محکموں کو اشتراک عمل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ سیلاب کی تباہی میں مزید اضافہ کر رہا ہے، سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے، ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قدرتی آفت کا شکار علاقوں میں بحالی بڑا کام ہے، یہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں، مخیر اداروں اور دیگر تنظیموں سے مدد کے کام میں ہاتھ بٹانے کی بھی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں