قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی بحال کرتے ہوئے انہیں ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹسس شاہد وحید نے بطور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے عمران خان کے این اے 108 فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے دائر درخواست کی سماعت کی۔
عدالت میں سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ خلاف قانون ہے، 8 دیگر حلقوں سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں، ان تمام حلقوں میں بھی یہی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی بحال کرتے ہوئے انہیں اس حلقے سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم اب تمام 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن لڑسکیں گے۔
این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد
واضح رہے اسی الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 118 ننکانہ صاحب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف ن لیگی امیدوار شذرہ منصب کی دائر درخواست کو مسترد کردیا ہے۔