وزیراعظم شہبازشریف آج امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی سےملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں قابل تجدید توانائی،ہوابازی، انفرا اسٹرکچر، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج دوحہ میں مصروف دن گزاریں گے ، شہباز شریف امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سےملاقات کیلئے امیری دیوان جائیں گے۔
امیری دیوان میں وزیراعظم شہبازشریف کوگارڈآف آنربھی پیش کیا جائے گا ، ملاقات میں زراعت، قابل تجدید توانائی،ہوابازی، انفرا اسٹرکچر، سیاحت اورلائف اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

پاکستان اور قطرکے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے وفود کی سطح پربات ہوگی۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔

وزیراعظم دوحہ میں 974 اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کو اسٹیڈیم کےمختلف سیکشنز اورسہولیات پربریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔
دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف احمد السلیطی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں