دہشتگردی کا مقدمہ، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

خاتون جج کو دھمکیاں اور توہین عدالت کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے اور ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی۔

عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست وکیل بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی گئی جبکہ درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردی کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے، کبھی کوئی جرم کیا نہ ہی کرمنل ریکارڈ ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ضمانت منظور کی جائے اور اسلام آباد پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں