وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی گرم جوشی اورمہمان نوازی پر شکر گزار

وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر کی گرم جوشی اورمہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تعلقات کو بلندیوں پر لیجانے کیلئے اقتصادی تعاون کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قطرکادوروزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان کے لیے روانہ ہورہا ہوں ، قطرکی حکومت اورعوام کاشکریہ اداکرتاہوں خصوصی طور پر امیرقطر کی گرم جوشی اورمہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر کے دورے کے 2 اہم پہلو ہیں، تعلقات کو بلندیوں پر لیجانے کیلئے اقتصادی تعاون کی اہمیت سے آگاہ ہیں، پاکستان اورقطرتیزی سے بدلتی دنیامیں نئے امکانات کے حوالے سے واضح وژن رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں