متحدہ عرب امارات کا امدادی سامان سے بھرے 20 جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان سے بھرے 20 جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یواے ای حکام کا رابطہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رابطے میں یو اے ای حکام نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنےپربات کی۔
ترجمان نے بتایا کہ یو اے ای نے امدادی سامان سے بھرے 20 جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا، امدادی سامان ملک بھرکےسیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کی تھی۔
جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا تھا کہ سیلاب نے سندھ اور بلوچستان میں بڑی تباہی مچائی، متاثرہ علاقوں کی بحالی میں کئی سال لگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں،پاک فوج اور فلاحی ادارے ریلیف کی کوشش کررہےہیں،مخیرحضرات بھی مشکل کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے آگےآئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں