کوئٹہ میں بجلی اور گیس کی فراہمی تاحال معطل

کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں میں چھٹے روز بھی گیس اور بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر میں بجلی کی سپلائی، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی شدید متاثر ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے، شہر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں جب کہ بولان میں بھی پل گرنے سے ٹرین سروس معطل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں