روپے کی قدر بحال ہونے لگی، ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹر بینک میں مزید سستا

پاکستانی روپے کی قدر بحال ہونے لگی، امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 50پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 217 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے، 3 روز میں ڈالر 4 روپے 67 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد سیلاب متاثرین کے لیے اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں اور ممالک کی ذرمبادلہ میں مالی امداد آنے سے ڈالر کی تنزلی جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق آئل امپورٹ بل میں نمایاں کمی سے معیشت کو سہارا ملے گا، مثبت توقعات کی وجہ سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے طلبگاروں میں کمی ہورہی ہے جو روپیہ کے استحکام کا باعث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں