سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے نئے بحران نے سر اٹھالیا ، ایک دن میں وبائی امراض کے 87 ہزار373 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کےپھیلاو میں شدت آ گئی ، 24 گھنٹے میں سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے 87 ہزار373 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ وبائی امراض کے بیشترکیس سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں سے سامنے آ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں 14 ہزار 686 ڈائریا کیس رپورٹ ہوئے ، جس میں سب سے زیادہ 10 ہزار 802 ڈائریا کیسزسندھ سے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائریا تیزی سے پھیل رہا ہے، 24 گھنٹے میں بلوچستان میں 1890 اور کےپی میں 1382 ڈائریاکیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے 612ڈائریاکیسز جبکہ 20 ہزار 016 اسکن انفیکشن کیسز سامنے آئے۔
24گھنٹے میں سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں 16 ہزار 107 ، بلوچستان میں 1802 اور کے پی میں 1168 اسکن انفیکشن کیس رپورٹ ہوئے۔
ایک دن میں سیلاب زدہ علاقوں میں امراض پھیپڑا کے 15532 کیسز اور 655 آئی انفیکشن کے کیسز سامنے آئے۔
سیلاب زرہ علاقوں میں 384 مشتبہ ٹائیفائیڈ کیسز سمیت دیگر امراض کے 34749 کیسز رپورٹ ہوئے۔