وسیم اکرم فوادخان کیساتھ فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے،پوسٹرجاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم پاکستانی اداکار فوادخان کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
فوادخان نے آج انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ‘منی بیک گارنٹی’کا پوسٹر جاری کیا،جس میں فواد کے ہمراہ وسیم اکرم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ فلم فیصل قریشی کی پیشکش ہے ، منی بیک گارنٹی کاٹیزر 9ستمبر کو سامنے آئے گا۔
اس فلم میں فوادخان، وسیم اکرم،شنیرا اکرم ،میکال ذوالفقار ،عائشہ عمر،جاوید شیخ،جان ریمبو اور گوہر رشید بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

منی بیک گارنٹی 21 اپریل 2023 کوسنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں