تنخواہ کی کٹوتی : سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

وفاقی حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کے دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے تنخواہ کی کٹوتی کی سمری کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لینے کی اجازت دے دی ہے۔

جس کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے سمری کابینہ ارکان کو بھیج دی گئی ہے، رقم وزیر اعظم سیلاب ریلیف فنڈ 2022 میں جمع کرائی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں اور وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں، سول آرمڈ فورسز، سویلین ملازمین ، کنٹریکٹ ملازمین ایم ایم پی ، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل اور فارن مشنر میں مقامی بھرتی ہونے والے ملازمین سے کٹوتی کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے بینکوں، مالیاتی اداروں، ریگولیٹری اداروں، ٹیلی کام کمپنیوں، انشورنس کمپنیوں اور اس طرز کے دیگر اداروں سے اپنا حصہ ڈالنے کیلئے رجوع کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی حاصل کردہ تنخواہ ان کی نجی ملکیت میں آتا ہے، اس لئے مناسب سمجھا گیا تو ملازمین سے کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں