ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب سات کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 2 ستمبر تک 1 ارب 7 کروڑ ڈالر کا اضافے ہوا ، جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 47 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 10 کروڑ 19 لاکھ ڈالر آضافہ سے 8 ارب 79 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 ستمبر تک 3 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 67 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے میں آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔
گزشتہ ہفتے ذرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 69 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کے رہ گئے تھے تاہم آئی ایم ایف سے1 ارب 16 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں