ملکہ الزبتھ کے انتقال پر برطانوی وزیراعظم کا بیان آگیا

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ برطانیہ ملکہ سے محروم ہوگیا۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے ملکہ کے انتقال کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ملک ملکہ الزبتھ سے محروم ہوگیا ہے، ملکہ کی موت “قوم اور دنیا کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ” ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ”وہ چٹان تھی جس پر جدید برطانیہ بنایا گیا تھا اور ان کے دور حکومت میں ہمارا ملک پھلا پھولا ہے”،ملکہ نے دولت مشترکہ کی ترقی کی حمایت کی اور “اب ہم ایک جدید، ترقی پذیر متحرک قوم ہیں”۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے 70 برس عزت اور وقار کے ساتھ حکمرانی کی، ملکہ برطانیہ نے قوم کی ہمیشہ رہنمائی کی، انہوں نے کہا کہ ملکہ کو کنگ چارلس III کے نام سے جانا جائے گا۔

برطانوی حکومت نے ملکہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 96 سال کی عمر میں بالمورل پیلس میں انتقال کرگئی ہیں، وہ 70 سال تک برطانیہ کی حکمران رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں