پاکستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مہارت سے ٹراؤزرز میں چھپائی گئی منشیات برآمد

انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹراؤزرز میں سلائی کرکے چھپائی گئی ایک کلو سے زائد منشیات کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا مسافر کوگرفتارکرلیا گیا ہے اور مسافر سے 1 کلو 792گرام کوکین برآمدکرلی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کوکین انتہائی مہارت سے ٹراوٴزرز میں سلائی کر کے چھپائی گئی تھی، کوکین والے ٹراوزرز جہاز سے نکالے گئے کچرے سے برآمد ہْوئے۔

انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اےاین ایف نے ملک بھرمیں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاڑہ چنارمیں خرلاچی چیک پوسٹ پربڑی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں ٹرک سے435کلوسےزائدمنشیات اور پاؤڈربرآمد کیا گیا اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں