ساف ویمن فٹبال کپ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے شکست دے دی

نیپال میں جاری ساف ویمن فٹبال کپ میں پاکستان کو دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے 0-6 سے شکست دے دی۔
کٹھمنڈو میں جاری ساف چیمپئن شپ میں ہفتے کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ بنگلا دیش کی ٹیم ابتدا سے ہی چھائی رہی اور اپنے تجربے سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے پاکستان ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا۔

مونیکا چکما نے تیسرے منٹ میں گول کرکے بنگلادیش کو برتری دلائی۔ 28 ویں منٹ میں موسمات شوپنا نے ایک اور گول کردیا۔ 31 ویں اور 35 ویں منٹ میں سبینہ خاتون نے گول کرکے اسکور 0-4کیا۔

دوسرے ہاف میں ریتو پورنا نے بنگلا دیش کی جانب سے 5 واں اور سبینہ خاتون نے چھٹا گول اسکور کیا اور یوں یہ میچ 0-6 سے اپنے نام کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں