میں بڑا خطرناک ہوں سب کے لیے سمجھ گئے نا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بڑاخطرناک ہوں سب کے لیے سمجھ گئے نا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑاخطرناک ہوں سب کےلیےسمجھ گئے نا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چور اور بانی ایم کیوایم دہشت گرد سے میرا موازنہ نا کرو۔
صحافی نے سوال کیا خان صاحب آج کتنے خطرناک ہوں گےآپ؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جواب دیا بہت بہت۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ حکومت آپ کوگرفتارکرنےکاپلان بنارہی ہے، جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے کی کوشش تو بڑی دیر سے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی بات سماعت کے بعد کروں گا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی غلط ٹکر چل جائے، بعد میں بات کروں گا ، جیل میں جاکر اور خطرناک ہو جاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں