‘آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کا اہل نہیں’

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کا اہل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نا فوج کو ہراساں کر رہا ہے نا حکومت کو، عمران خان کا ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں۔

صحافی نے سوال کیا آپ اب بھی مدینہ منورہ میں پیش آئے واقعہ کی تائید کرتے ہیں؟ جس پر شیخ رشید نے کہا آپ یہ بات چھوڑ دیں، تمام کیسز کی ایف آئی آرز ایک ہی قسم کی ہے، میں تو اس واقعہ کے وقت مدینہ شریف میں موجود بھی نہیں تھا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے، چیف جسٹس نے حسب معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ عدالت نے رپورٹ بھی مانگ لی ہے کہ کیسز کہاں کہاں درج ہوئے ہیں، اب میں ایک دن فیصل آباد، ایک دن اٹک، ایک دن لاہور اور ایک دن تھانہ کوہسار جاؤں؟ پھر تو سارا مہینہ اسی کام میں لگا رہے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے پہلے بھی اچھا فیصلہ دیا تھا، لیکن شاید فیصلہ پولیس تک پہنچنے میں دیر لگ جاتی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کا اہل نہیں اور عمران خان نے کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کیا بلکہ میرٹ کی بات کی ، عمران خان کے بیان سے فوج میں کسی قسم کی بدنظمی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں