وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کوگندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پرویز الٰہی نے پنجاب کوگندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وفاق سے باضابطہ احتجاج بھی کیا ، پنجاب حکومت اس ضمن میں وفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھیجےگی۔
پنجاب حکومت نے کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائےگندم تشکیل دینےکافیصلہ کرلیا ، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت گندم فراہمی سےمتعلق پنجاب کیساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کر رہی ہے، پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبےمیں10لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے،وفاقی حکومت نےپنجا ب کی درخواست کےباوجودگندم فراہم نہیں کی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافےسےکاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، اگلےبرس گندم کےزیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔