شعیب ملک کو اسکواڈ میں کیوں شامل نہیں کیا؟ چیف سلیکٹر نے وجہ بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور انگلینڈ کےخلاف قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے متعلق بتایا ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
دوران پریس کانفرنس سوالات و جوابات کے سیشن میں جب چیف سلیکٹر محمد وسیم سے شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہی شروع ہو گئی تھیں، اس عرصے کے دوران جو کھلاڑی ٹیم میں نظر نہیں آ رہے، یہ واضح پیغام ہے کہ وہ اُن کنڈیشنز اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نہیں کھیلے ہیں۔

محمد وسیم کا کہنا تھا ہم اپنے ٹریک پر تھے کہ جو لڑکے ہم نے تیار کیے تھے اور جو ابھی تک ہمارے ساتھ چلتے ہوئے آرہے ہیں اور انہوں نے ہمیں میچز بھی جتوائے ہیں، ان ہی پر ہمارا اعتماد تھا، ہمارے ذہن میں اس طرح کی سوچ نہیں تھی کہ ہم آخری منٹ میں کسی کو اس طرح ٹیم میں لے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں