وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کی تاریخ میں پاکستان بننے سے لے کر اب تک اتنا بڑا نقصان نہیں دیکھا، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ سسٹم کو واپس ٹریک پر لائیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تفتان دالبندین ٹریک بحال ہوچکا ہے، ڈیرہ الہٰ یار سے جیکب آباد 11 کلو میٹر کا ریلوے ٹریک زیر آب ہے، سندھ ایری گیشن ڈپارٹمنٹ سے پانی نکالنے پر بات کی ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جلد از جلد پانی نیچے جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی تاریخ میں پاکستان بننے سے لے کر اب تک اتنا بڑا نقصان نہیں دیکھا، پوری کوشش کر رہے ہیں سسٹم کو واپس ٹریک پر لائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب نے ریلوے ٹریک کو شدید متاثر کیا ہے، کئی علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے، نظام کی بحالی کے لیے ریلوے کا عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔