عمران خان کا ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان، عوام سے ساتھ نکلنے کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک کو سب سے زیادہ ضرورت قانون کی بالادستی کی ہے، انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی سرمایہ کاری نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھاکہ قانون کی بالادستی نہ ہوتو پھر ملک میں کرپشن ہوتی ہے، موجودہ صورتحال میں وکلا پر بڑی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈبینک کا کہناہےپاکستان سری لنکابننےکی طرف جارہاہے، آج پاکستان میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، ہم پاکستان کو اس دلدل سے نکالیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ بیرونی ملک 5 لاکھ پاکستانی سرمایہ کاری کریں توقرض مانگنےکی ضرورت نہ پڑے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ جو بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے دھمکی دے تو اسے واپس دھمکی دیں، اس کو دھمکی دیں کہ اظہار رائے کی آزادی میرا آئینی حق ہے۔

سابق وزیراعظم نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کیا کہ ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی، جب آپ کوکال دوں میرے ساتھ نکلنا ہے، کوئی ایک مغربی ملک بتادیں جس کے وزیراعظم کے اربوں روپے کی پراپرٹی ملک سے باہر ہو اورتوچھوڑیں یہ ساتھ والا ملک نریندرمودی اس کی باہرکتنی پراپرٹیز ہیں؟ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ملک کا وزیراعظم باہر اربوں روپے کی پراپرٹیز رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں