وزارت خارجہ انتونیو گوتریس کے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سندھ پولیس کے اسپیشل یونٹ پر برہم

وزارتِ خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزیوں پر سندھ پولیس کے اسپیشل یونٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) افسر زبردستی سیکرٹری جنرل کے کمرے میں داخل ہوئے، تحائف دینے کی تصاویر بنوائیں۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں