سیہون : مختلف دیہات میں سانپ کے کاٹنے سے 97 افراد زخمی

سندھ کے شہر سیہون کے مختلف دیہات میں سانپ کےکاٹنےسے 97 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈائریکٹرسیدعبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ نے سیہون کے دیہات میں سانپ کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معین الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ز خمی 97 افراد کو ویکسین فراہم کردی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے دادو میں ایک متاثرہ خاندان کی ایک بچی کو سانپ نے ڈس لیا تھا تاہم پاک فوج کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی بچی کو ریسکیو کرکے ہنگامی طبی امداد دی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں